چھٹی کے روز مختلف علاقوں میں ون ویلنگ اورپتنگ بازی
وارڈنز کی موجودگی میں منچلوں کی ہلڑ بازی ، کارروائی ہوئی نہ ہی کوئی مقدمہ درج
لاہور(خبر نگار سے )چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ اور پتنگ بازی کا کھیل جا ری رہا ۔ پولیس نے ان ملزمان کے خلاف کارروائی کرسکی نہ ہی مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطا بق شہر کے پوش علاقوں میں چھٹی کے روزون ویلنگ کا عمل جاری رہا ،ہر بنس پورہ ، مغل پورہ ،گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فور ٹریس سٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ۔ پو لیس اورٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہے ۔ اسکے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ باز ی کا خونی کھیل جاری رہا ، سارا دن اندرون شہر ، بھاٹی گیٹ ، لوہاری گیٹ ، مصری شاہ ، شادباغ ،لاری اڈا ، بادامی باغ ، لوئرمال ، مناواں،باٹا پور، نولکھا، کوٹ لکھپت ، مزنگ ، قلعہ گجر سنگھ ، گڑھی شاہو ، باغبانپورہ ، شالامار ، نصیر آباد سمیت مختلف علاقوں میں پتنگ با زی کا سلسلہ جاری رہا ۔