منی لانڈرنگ کے 3ملزموں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم
بینکنگ کورٹ نے پیش نہ ہونے پر منی لانڈرنگ کے 3ملزموں کے شناختی کارڈ ز بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت2ہفتوں تک ملتوی کردی
لاہور(عدالتی رپورٹر)بینکنگ کورٹ کے جج منیر احمد جوئیہ نے نجی بینک کی درخواست پر سماعت کی ۔بینک کے وکیل نے استدعا کی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہو رہے خطرہ ہے وہ بیرون ملک فرار نہ ہو جائیں، عدالت انکے نادرا سے شناختی کارڈز بلاک کروانے کا حکم دے ۔ملزموں میں نعمان جاوید ،حامد اویس اور حمزہ علی شامل ہیں۔