ریلوے پولیس:ایک اور ٹک ٹاکر گرفتار
ریلوے پولیس نے ایک اور ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) اے آئی جی ایڈمن ریلوے پولیس ملک عتیق نے پریس کانفرنس میں بتایا ہم نے دو لڑکوں کوگرفتار کر لیاجنہوں نے ریلوے پھاٹک کے سامنے ٹک ٹاک بنائی اور ویڈیو میں نا زیبا زبان بھی استعمال کی ۔زوہیب اور پہلے سے گرفتار اسرار گوندل نے ریلوے پھاٹک نمبر 33 درمیان رائیونڈ اور جیا بگا ٹک ٹاک ویڈیو بنائی۔