5موٹرسائیکل ،1کار ،نقدی ، زیورات اور دیگر سامان چوری

5موٹرسائیکل ،1کار ،نقدی ، زیورات اور دیگر سامان چوری

ملزمان ڈی ایچ اے کے ایک گھرسے 6لاکھ کے زیورات اور نقدی لے گئے

اسلام آباد( خبرنگار )سرقہ کی وارداتوں میں شہریوں کو 6 کار و ں ،موٹرسائیکلوں، نقدی اور زیورات سے محروم کر دیا گیا ،تھانہ رمنا کے علا قے میں سعد خان کی کار چوری ہو گئی ، کھنہ میں خرم شہزاد،ایچ ایٹ فور میں تحسین علی،ایچ ایٹ ون میں محمد علی ،تھانہ لو ئی بھیر کے علا قے میں عبدالرافع ، بھارہ کہو میں اسرار الحق کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے ،تھانہ سہالہ کے علا قے ڈی ایچ اے میں عفت کے گھر سے زیورات اور نقدی مالیت 6 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ، بھارہ کہو کے علا قے سپرنگ المعین میں ایک گھر سے نقدی ،زیورات اور لیپ ٹاپ چوری کر لئے گئے ، جھنگی سیداں میں زاہد محمود کے گھر سے گھریلو سامان، نقدی ایک لاکھ 55 ہزار چوری کر لئے گئے ،تھانہ کورال کے علا قے شریف آباد میں عمار الطاف کی جیب سے پرس چوری کر لیا گیا ،جس میں نقدی اور موبائل فون موجود تھے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں