حافظ آباد:ڈاکو ئوں نے مسافر وین لو ٹ لی ، ایک پکڑ اگیا

حافظ آباد:ڈاکو ئوں نے  مسافر وین لو ٹ لی ، ایک پکڑ اگیا

نواحی گاؤں ٹاہلی گورائیہ کے قریب دو ڈاکوئوں نے وین کو روک کر ڈرائیور اور مسافروں سے ڈیڑ ھ لاکھ سے زائد روپے اور زیورات لوٹ لئے

حافظ آباد (نمائندہ دنیا ) مسافروں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ عامر شہزاد ویگن میں مسافروں کو جلالپور سے پنڈی بھٹیاں لیجارہا تھا کہ راستے میں دوڈاکو سواری کے روپ میں سوار ہوگئے ،ٹاہلی گورائیہ کے قریب ویگن کو روک کر ڈرائیور عامر شہزاد سے 45ہزار روپے ، عباس سے 14ہزار، رمضان سے 28ہزار ،شمع رانی سے 45ہزار اور فروہ وغیرہ سے طلائی زیورات لوٹ لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں