منشیات فروش ملزمہ کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم

منشیات فروش ملزمہ کا چالان  جلد پیش کرنے کا حکم

بھاٹی گیٹ کے منشیات فروش گینگ کی سرغنہ مسرت عرف نکی کو ضلع کچہری کی عدالت میں پیش کر دیا گیا

لاہور (عدالتی رپورٹر)ملزمہ کو سینئر سول جج عباس رسول وڑائچ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمہ کا چالان جلد از جلد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا ملزمہ کا پورا خاندان اور گینگ منشیات فروش ہے ،ملزمہ دیگر خواتین گینگ ممبرز کے ساتھ مل کر بھاٹی گیٹ کے علاقے میں منشیات فروشی کرتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں