جوہرٹاؤن،شادباغ: 2 بچیوں سے زیادتی کی کوشش

جوہرٹاؤن،شادباغ: 2 بچیوں سے زیادتی کی کوشش

ملزم محبوب کی اہلخانہ نے درگت بنا ڈالی،سہیل 2 گھنٹے بعد گرفتار کر لیا گیا

لاہور(خبر نگار سے )جوہرٹاؤن اور شادباغ میں 2 بچیوں سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق جوہر ٹاؤن میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی تو بچی نے شور مچا دیا ۔ شور کی آواز سن کر بچی کا والد موقع پر پہنچ گیا۔اس اثنا میں اہل علاقہ بھی موقع پر آگئے اور ملزم کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی ،پھر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محبوب بچی کا ہمسایہ اور اسے اپنی چھت پر لے گیا تھا ۔شادباغ کے علاقے میں سہیل نامی اوباش نے 13سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچا دیا اس دوران ملزم دیوار پھلانگ کر بھاگ گیا۔ شاد باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دو گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں