گجرپورہ:خاتون 7 ماہ کے بچے سمیت اغوا

گجرپورہ:خاتون 7 ماہ  کے بچے سمیت اغوا

تھانہ گجرپورہ کے علاقے سے 26 سالہ خاتون بچے سمیت مبینہ طور پر اغوا ہو گئی

لاہور(خبر نگار سے )سحرش اپنے 7 ماہ کے بیٹے ارحم کے ہمراہ لاپتہ ہوئی، پولیس نے اس کے والد ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق داماد عمران اکرم نے سحرش اور نواسے کو گھر چھوڑا،آدھے گھنٹے بعد دونو ں گھر سے مبینہ طور پر غائب ہو گئے ۔ اس حوالے سے شوہر عمران اکرم نے پولیس کو بتایا اس کا بیوی کے ساتھ کوئی تنازع نہیں تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ما ں بیٹے کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا،مغویہ کا موبائل فون بھی ٹریس کیا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں