سندر :نوکری کا جھانسہ دیکر شادی شدہ خاتون سے زیادتی
سندر کے علاقہ میں اوباش نوجوان نے نوکری کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)تفصیل کے مطابق سندر کے علاقے میں رانا عارف نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر(ا،ب)کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر محمد سیف الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ خاتون کاکہنا ہے ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر اسے ایک پوش علاقے میں بلایا اور کسی دفتر میں لے جانے کے بجائے اپنے گھر لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔