ماڈل ٹاؤن کچہری :ٹائر پھٹنے سے ٹرک پل سے نیچے گرگیا

ماڈل ٹاؤن کچہری :ٹائر پھٹنے سے ٹرک پل سے نیچے گرگیا

ٹرک گرنے سے بجلی کے تارٹوٹ گئے ، 3حادثات میں3افراد جاں بحق

لاہور(اکنامک رپورٹر، خبر نگار سے ، سپیشل کرائم رپورٹر ، نیوز رپورٹر)ماڈل ٹاون کچہری کے قریب گزشتہ روز ٹائر پھٹنے سے ٹرک پل سے نیچے گر گیا ، ڈرائیور سمیت 3 افرادزخمی ، دیگر 3حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک پل سے نیچے گر گیا۔گزشتہ روز صبح چار بجے کے قریب ٹرک گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ٹرک کے نیچے گرنے سے لیسکو کی دو کھمبوں کی تاریں ٹوٹ گئیں۔عینی شاہدین کے مطابق ٹرک کے نیچے گرنے کے بعد ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ٹرک میں دو ہیلپرز معمولی زخمی ہوئے ۔ادھرنصیر آباد کے علاقہ میں ٹرین سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ کرول گھاٹی کے قریب ٹریفک حادثہ میں تین موٹر سائیکل سوار ایک رکشے سے ٹکرا گئے ، ایک جاں بحق ، دو شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔علاوہ ازیں گجر پور کے علاقے میں تیز رفتار چنگ چی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک لڑکا جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں