مغلپورہ نہر اور گوالمنڈی سے 2 لاشیں برآمد

مغلپورہ نہر اور گوالمنڈی سے 2 لاشیں برآمد

طاہر نشے کے دوران نہر میں گر کر دم توڑ گیا،لاش ورثا کے حوالے

لاہور(خبر نگار سے )مغلپورہ اور گوالمنڈی سے 2 لاشیں برآمد ہو گئیں۔مغلپورہ کے علاقے لال پل کے قریب نہر میں بہتی لاش دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی جس نے لاش نہر سے نکال لی ،شناخت طاہر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق طاہر نشے کا عادی تھا جس کی موت نشے کے دوران نہر میں ڈوبنے سے ہوئی ،لاش قانونی کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ گوالمنڈی کے علاقے کیمرا مارکیٹ میں نامعلوم 30سالہ نوجوان کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی دکانداروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے شناخت نہ ہونے پر لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں