گلبرگ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی۔۔۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے سیون اپ پھاٹک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کردی ۔ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ45 سالہ شخص نشے کی زیادتی کے باعث جا بحق ہوا، تاحال اس کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔