مختلف علاقوں سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، شہر میں پہلی لاش قلعہ گجر سنگھ کے۔۔۔

 علاقے سے 25 سالہ نوجوان شخص کی برآمد ہوئی، نواں کوٹ کے علاقہ سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ شمالی چھاؤنی کے علاقہ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بھی ملی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے ،شناخت نہ ہو سکی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعدتینوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں