3 موٹرسائیکل چورزیرحراست

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاؤن ڈویژن نے 3 موٹرسائیکل چور گرفتار کر لئے۔
دوران تفتیش ملزموں عدنان، محبوب اور غلام رسول کے خلاف موٹرسائیکل چوری کے 35 مقدمات ٹریس ہوئے ،ملزم لاوارث کھڑی موٹرسائیکل کو ماسٹر چابی سے کھول کر سستے داموں فروخت کرتے تھے۔