ٹریفک وارڈن کو اسلحہ دکھا کر دھمکانے والا ملزم گرفتار

ٹریفک وارڈن کو اسلحہ دکھا  کر دھمکانے والا ملزم گرفتار

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) ٹریفک وارڈن کو اسلحہ دکھا کر دھمکانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

 گلستان چوک میں پٹرولنگ آفیسر طاہر نے موبائل فون کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا،جس نے کاغذات دینے کے بجائے پستول تان لیا، ٹریفک وارڈن نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو پستول سمیت دھر لیا، سی ٹی او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، ملزم راحیل عمیر کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں