پنجاب حکومت کو ویمن پروٹیکشن ایکٹ پر عمل درآمد کا حکم

پنجاب حکومت کو ویمن پروٹیکشن ایکٹ پر عمل درآمد کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے پنجاب حکومت کو ویمن پروٹیکشن ایکٹ پر عمل درآمد کا حکم دیدیا،شبنم بی بی کی درخواست پر 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں عدالت نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ویمن ایکٹ پر عمل درآمد کیلئے تمام اقدامات کرے ۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی سدرہ کو اس کے خاوند نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، عدالت کو بتایا گیا کہ ویمن ایکٹ کا نفاذ ملتان کے سوا صوبے کے کسی حصے میں نہیں ہوا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت اس قانون کا مقصد ذہن میں رکھے جس کے ناکام ہونے سے اس کے بنیادی مقصد کو بھی شکست ہو گی، جس قانون پر عمل نہ ہو اسے صرف پیپر لا ہی کہا جا سکتا ہے ، پیپر لا مسائل کو چھپانے کے لیے بنائے جاتے ہیں، اس لیے وہ فریب ہوتے ہیں،ویمن پروٹیکشن ایکٹ پر عمل درآمد کرکے خواتین کو تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے ۔ حکومت ویمن پروٹیکشن ایکٹ پر عمل درآمد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں