دھوکہ دہی سے مفت آٹا وصول کرنے والا پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دھوکہ دہی سے دیگر شہریوں کے نام پر مفت آٹا وصول کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔تھانہ رضا آباد کے۔۔
علاقے کلیم شہید پارک میں قائم آٹا ترسیل پوائنٹ میں انتظامیہ کی جانب سے افسر نامی شہری کو حراست میں لے لیاگیا۔ جو دیگر شہریوں کے نام پر مفت آٹا حاصل کرنے میں مصروف تھا۔ جسکی تلاشی کے دوران متعدد افراد کے شناختی کارڈز بھی برآمد کرلئے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔