سیالکوٹ :پراپرٹی کی جعلی دستاویزات تیار کرنیوالے 3 افراد کیخلاف کارروائی
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہری کی پراپرٹی ہتھیانے کیلئے جعلی دستاویزات تیار کرنے والے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
۔ تھانہ سو ل لائنز کے علاقہ کچہری میں پولیس نے شکیل احمد کی رپورٹ پر اسکی پراپرٹی ہتھیانے کیلئے جعلی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں سہیل، گلزار اور نواز کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔