ایف آئی اے ملازم ظاہر کرکے شہری کولوٹ لیاگیا

ایف آئی اے ملازم ظاہر کرکے شہری کولوٹ لیاگیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)خود کو ایف آئی اے ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہری کو گن پوائنٹ پر قابو کرکے اس سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چھین لیاگیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ سول لائن میں مقدمہ کے اندراج کیلئے دی جانے والی درخواست میں غلام محمد آباد کے علاقے اعجاز ٹاوّن کے رہائشی افضال نے موّقف اختیار کیا کہ ملزم عبدالرحمن نے لین دین کا حساب کرنے کے بہانے اپنے گھر محلہ اسلام نگر بلالیا۔ جہاں ملزم عبدالرحمن کا دوست اظہر عباس سمیت 3 مسلح افراد پہنچ گئے ۔ جنہوں نے خوف کو ایف آئی اے کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے اس سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں