ائیر پورٹ،مسافر سے موریشیس کے 3 جعلی پاسپورٹ برآمد

ائیر پورٹ،مسافر سے موریشیس  کے 3 جعلی پاسپورٹ برآمد

لاہور (نمائندہ دنیا)ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کر دیا، ذیشان علی نامی مسافر دبئی جا رہا تھا۔

دوران تلاشی ملزم کے سامان سے موریشیس کے 3 جعلی پاسپورٹ برآمد ہوئے ۔ملزم نے آسٹریا کے ایجنٹ سے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کئے ۔ملزم نے پاسپورٹ کے عوض 35 لاکھ روپے ایجنٹ کو دینے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں