کرباٹھ گاؤں:8بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

کرباٹھ گاؤں:8بجلی چور  رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹرسے)ایس ڈی او بیدیاں روڈ طاہر ستار نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ کرباٹھ گاؤں میں آپریشن کرتے ہوئے 8 صارفین کوبجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔

 جبکہ 9میٹرز ڈیڈ ڈیفالٹرز کی صورت میں اتار لئے گئے ۔ایس ڈی او نے بتایا کہ میٹر ٹمپرنگ اور ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی ،موقع پرکنکشنز منقطع کر کے پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانے میں جمع کرا دی گئی ہیں جبکہ ان بجلی چوروں کو ریڈی کیشن بل بھی چارج کئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں