24 گھنٹے میں گرانفروشی پر 55 مقدمات،48 افراد گرفتار

24 گھنٹے میں گرانفروشی پر 55 مقدمات،48 افراد گرفتار

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) گراں فروشوں کیخلاف 55 مقدمات درج، 48 جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دئیے گئے۔

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 24 گھنٹوں میں 1592 مقامات کو چیک کیا ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے گراں فروشی، کار سرکار میں مداخلت پر 55 افراد کیخلاف مقدمات درج کر ائے گئے ۔ 132مقامات پرخلاف ورزیاں کرنے پر جرمانے بھی کئے گئے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صابر نعمان نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 42 مقامات کو چیک کیا،ریاست علی نے صرف 2 پوائنٹس پر قیمتوں کا جائزہ لیا،سب سے زیادہ چالان، وارننگز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سید اقبال حسین نے کئے ۔ 53 افسروں نے شہر بھر میں سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آپریشن کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں