ٹریفک حادثات،موٹرسائیکل سوارجاں بحق،2افرادزخمی

ٹریفک حادثات،موٹرسائیکل سوارجاں بحق،2افرادزخمی

کاہنہ،قصور (نمائندگان دنیا،خبرنگار)مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے دوران موٹرسائیکل سوارجاں بحق،2افرادزخمی ہوگئے ،نشتر کالونی صوفیہ آباد مین فیروز پور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی زدمیں آکر موٹرسائیکل سوار دم توڑگیا۔

متوفی کی شناخت 62سالہ خدا بخش کے نام سے ہوئی ، وہ حاجی پارک گجومتہ کا رہائشی تھا ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا ،ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ۔ دریں اثناقصورمیں شہری رمضان پل پرناواں کے قریب سڑک عبورکرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگیا،موٹرسائیکل سوار عمران مسیح ڈی سی آفس کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکرسے زخمی ہو گیا ،دونوں زخمیوں کوہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں