پراپرٹی کی خریداری کے دوران شہری سے ایک کروڑ 15 لاکھ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خریداری کے دوران شہری کو ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کے فراڈ کا شکار بنادیاگیا۔
تھانہ ریل بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے آفتاب احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے خود کو پراپرٹی کا مالک ظاہر کرتے ہوئے اسے جعلی دستاویزات فراہم کرکے اس سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے ہتھیالئے اور بعد ازاں ملزموں کی جانب سے پیسے واپس کرنے کی بجائے ٹال مٹول کا مظاہرہ کیا جانے لگا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔