موٹر سائیکل سوار 3ڈاکوؤں نے تاجر، طالبعلم سے لاکھوں لوٹ لیے
چونیاں(تحصیل رپورٹر) موٹر سائیکل سوار 3ڈاکوؤں نے تاجر اور طالبعلم سے لاکھوں لوٹ لیے ، 3 ڈاکوؤں نے دیپال پور روڈ ارزانی پور کے قریب تاجر رضوان نذیرسے 2لاکھ نقدی ، موبائل فون ، ان ڈاکوؤں نے دوسری واردات میں مستوال کے قریب طالب علم سے گن پوائنٹ پر10 ہزار نقدی۔۔۔
اور موبائل فون چھین لیا۔ وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میڈیا کو موصول ہوگئیں، تاجروں نذیر احمد، محمد یحیی، افضل چودھری و دیگر نے ڈی پی اوقصورطارق عزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجر رضوان نذیر کے ساتھ یہ دوسری واردات ہو چکی ہے ، ملزموں کو گرفتار کر کے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون برآمد کروایا جائے ۔