شاہدرہ :معروف سائیکل بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی

شاہدرہ :معروف سائیکل بنانے  والی فیکٹری میں آتشزدگی

لاہور (کرائم سیل)شاہدرہ میں لاہور شیخوپورہ روڈ پر واقع سائیکل بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیوکی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے استعمال کی گئیں۔

 ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ آگ فیکٹری کے سکریپ اور پلاسٹک میٹریل کے گودام میں لگی ۔ فیکٹری بائی سائیکل اورر سائیکل کے علاوہ ٹائر اور ٹیوبیں بھی بناتی ہے ۔آگ پر قابو پالیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں