چوہنگ: 2 منشیات فروش گرفتار 2 کلو 840 گرام چرس برآمد

چوہنگ: 2 منشیات فروش گرفتار  2 کلو 840 گرام چرس برآمد

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر) چوہنگ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشات فروشوں مشتاق احمد اور وقاص کو گرفتار کر کے ملزموں کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2 کلو 840 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ پولیس کا کہنا تھا ملزم منشیات فروشی کے دھندے میں متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں