ہائیکورٹ کا قبرستان بدھاآواسے تجاوزات ختم کرنے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں قدیم قبرستان بدھاآوا سے تجاوزات کے خاتمے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے قبرستان میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے رانا سکندر کے توسط سے درخواست پر سماعت کی، وکیل نے موقف اختیارکیاکہ قبرستان بدھاآوا قدیم قبرستان ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے تجاوزات قائم کی گئی ہیں، قبرستان میں بنائی گئی دکانوں سے انتظامیہ کرایہ بھی وصول کررہی ہے ،قبرستان اور قبروں کی بے حرمتی اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے لہذا قبرستان سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا جائے ۔