پولیس کے رواں سال کے دوران 5872سرچ آپریشنز

پولیس کے رواں سال کے  دوران 5872سرچ آپریشنز

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور پولیس کا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں لاہور پولیس نے رواں سال اب تک5872سرچ آپریشنز کئے ۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا سرچ آپریشنز کے دوران 156961 گھروں،79513کرایہ داروں جبکہ 610903 افراد کو چیک کیا گیا ۔ 260ہوٹل،64گیسٹ ہاؤس118ہوسٹل اور8827دکانیں چیک کی گئیں ۔ 3730افرادجبکہ70اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا گیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں