موٹرسائیکل سوار کال کرتی لڑکی سے موبائل چھین کرفرار

موٹرسائیکل سوار کال کرتی  لڑکی سے موبائل چھین کرفرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے کال کرتی لڑکی سے موبائل فون جھپٹ لیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے۔۔۔

کلیم شہید کالونی کے رہائشی اعجاز نے پولیس کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اسکی بیٹی بازار سے گھر واپس آتے موبائل فون پر کال سن رہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار موبائل چھین کرفرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں