8 شادی ہالزکوساڑھے 3لاکھ روپے جرمانہ ، 5سربمہر

 8 شادی ہالزکوساڑھے 3لاکھ روپے جرمانہ ، 5سربمہر

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع میں میرج ایکٹ پرعملدرآمدبلاتعطل جاری ہے اور گزشتہ روز 8 شادی ہالزمیں ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پرساڑھے تین لاکھ روپے جرمانہ اور 5 میرج ہالز کو سیل کرایا گیا

۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا کہ 4 نومبر سے یکم دسمبر تک ضلعی افسروں نے 146 شادی ہالز میں خلاف ورزیوں پر 35 ہالز سیل اور مجموعی طور پرایک کروڑ 63 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔افسروں نے 1793شادی ہالز کے معائنہ کے دوران ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر 34 مقدمات درج اورکیٹرنگ سروس فراہم کرنے والے 17افراد کو گرفتار کرایا۔ میرج ایکٹ پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں