پٹرولنگ پو لیس :ایک ما ہ کے دوران 68 اشتہاری ،43 عدالتی مفرور گرفتار

پٹرولنگ پو لیس :ایک ما ہ کے دوران  68 اشتہاری ،43 عدالتی مفرور گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ نے ماہ نومبر کے دوران ای پولیس ایپ کے ذریعے 286321 افراد اور 344062 گاڑیوں کو چیک کیا۔۔۔

جبکہ68اشتہاری اور دورانِ چیکنگ 43 عدالتی مفرور وں کو بھی گرفتار کیا ،237 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کیں جن میں 24 کاریں، 198 موٹر سائیکلیں اور 15دیگر گاڑیاں شامل ہیں ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی 54434 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔ دورانِ سفر مشکلات کے شکار 1483 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و رہنمائی فراہم کی۔11گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں