موہلنوال : 23 سالہ خاتون گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی

 موہلنوال : 23 سالہ خاتون گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی

لاہور ( کرائم سیل) سندر کے علاقہ موہلنوال میں 23 سالہ خاتون گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ۔ پولیس کے مطابق کنزیٰ گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ پو سٹمارٹم رپورٹ آنے پر معلوم ہو گی، اس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں