قصور:ڈکیتی وچوری کی متعددوارداتیں،لاکھوں کانقصان

قصور:ڈکیتی وچوری کی متعددوارداتیں،لاکھوں کانقصان

قصور (نمائندہ دنیا) ڈکیتی ،رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات ، موبائل فون ، موٹر سائیکلیں اورکار سے محروم ہوگئے۔۔۔

لالو کے پُل کنگن پور کے قریب سے ڈاکوؤں نے ساجد میو سے موٹر سائیکل، بھگیاڑمار کوٹ رادھا کشن کے قریب سے سید کاشف علی سے 13ہزار نقدی ، موبائل فون ، وڈانہ گاؤں کے نزدیک سے گلبرک کالونی کے رہائشی محمد ذوہیب سے 20ہزار نقدی، موبائل فون،پکی حویلی مصطفی آباد کے نزدیک سے محمد عمران سے لیپ ٹاپ ، موبائل فون ، نقدی ،پُل نہر ہلہ سرائے مغل کے نزدیک سے باٹھ کلاں کے رہائشی ساجد علی سے 32ہزار نقدی، موبائل فون ، موٹر سائیکل ، راکے گھمن سرائے مغل کے قریب سے امانت علی سے 19ہزار نقدی، موبائل فون، روہی نالہ کے نزدیک سے کھارا کے رہائشی سعد سے 85ہزار نقدی ، موبائل فون چھین لیا،میانوالہ گھاٹ سٹی چونیاں سے اسلم بلال کی دکان سے 4لاکھ کا سامان ،قصورکچہری سے محمد نواز کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں