شراب کے نشے میں دھت افرادکا راہگیروں پر تشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شراب کے نشے میں دھت ملزموں نے راہگیروں کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا۔ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے ریلوے کالونی کے رہائشی۔۔۔
رشید نے پولیس کو بتایا کہ اسکی ہمشیرہ رشید ہ بی بی اور اسکا بھتیجا گلی میں سے گزر رہے تھے کہ اس دوران شراب کے نشے میں دھت ملزموں نے انہیں راہ جاتے قابو کرلیااور تشدد کا نشانہ بناتے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شرو ع کردی ۔