چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

 چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پرچالان کرنے پر ملزم نے ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔

تھانہ نشاط آبادکے علاقے بائی پاس چوک میں ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے بغیر ڈرائیورنگ لائسنس کے گاڑی چلانے والے شہری کو روک کر اسکی گاڑی کا چالان کیا تو ملزم کی جانب سے اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت شروع کردی گئی ، ملازمین کو سرکاری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیاگیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں