ممنوعہ مواد جلاکر آلودگی پھیلانے پردو سائزنگ یونٹس کو 3لاکھ جرمانہ

ممنوعہ مواد جلاکر آلودگی پھیلانے  پردو سائزنگ یونٹس کو 3لاکھ جرمانہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ ماحولیات نے ممنوعہ مواد جلاکر ماحول کو آلودہ کرنے پردو سائزنگ یونٹس کو تین لاکھ روپے جرمانہ اور بوائلر آپریٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست دیدی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس نے بتایا کہ ٹیموں نے چک نمبر66دھاندرہ میں کارروائی کی جہاں لنڈا جلاکر ماحول آلودہ کیا جارہا تھا جس پرجرمانہ اور تھانہ ٹھیکریوالہ میں مقدمہ کے لئے استغاثہ دائر کرادیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں