راہوالی:نوجوان کو گن پو ائنٹ پر یرغمال بنانے والے کیخلاف مقدمہ

راہوالی:نوجوان کو گن پو ائنٹ پر  یرغمال بنانے والے کیخلاف مقدمہ

راہوالی (نامہ نگار)کار شوروم کے مالک کے بیٹے کو گن پوائنٹ پر گاڑی سے اتار کر اپنی گاڑی میں ایک گھنٹہ تک یرغمال بنانے اور دھمکیاں دینے پر نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 عسکری ہوم ٹو کینٹ کے رہائشی طارق محمود بٹ کا بیٹا قاسم ساڑھے گیارہ بجے رات اپنی گاڑی میں بینک موڑ سے گھر کی طرف جارہا تھا کہ ویگو ڈالہ پر سوار حسنین اکرام ڈار سکنہ فیز ون کینٹ نے گاڑی آگے کرکے روک لیا اور گن پوائنٹ پر اپنی گاڑی میں یرغمال بنا کر دھمکی دی کہ آ ئندہ کینٹ کے علاقہ میں نظرنہ آنا ۔پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں