نوسر باز شہری کا موبائل لے کر فرار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نوسر باز کال کے بہانے شہری کا موبائل فون لے کر رفو چکر ہوگیا۔الائیڈ ہسپتال میں نوسر باز نے مریض کے ساتھ آئے تیمار دار سے ضروری کال کے لیے موبائل لیا اور بات کرتے کرتے ۔۔
دھیان ہٹنے پر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔