کامونکے :ڈاکوئوں نے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو لوٹ لیا

کامونکے :ڈاکوئوں نے میاں  بیوی سمیت 3 افراد کو لوٹ لیا

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ڈکیتی کی وارداتوں میں میاں بیوی سمیت 3 افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ رات گوجرانوالہ کا ولید الرحمن اہلیہ کے ہمراہ ریلوے سٹیشن کے قریب واقع میرج ہال میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہا تھا ۔۔۔

جو نہی وہ قریب پہنچے تو دو ڈاکوؤں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ولید الرحمن سے موٹر سائیکل اور رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔ موڑ ایمن آباد کا حسن محمد جی ٹی روڈ پر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں