سابقہ دشمنی پرفائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

سابقہ دشمنی پرفائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی پر نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 7ج ب میں بیت اللہ کوملزموں کی جانب سے سابقہ رنجش پر قابو کرلیاگیااور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائر نگ بھی کردی گئی۔

جس سے وہ وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں ملزم اسلحہ لہراتے اور دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔  تھانہ بچیانہ کے علاقے میں ڈنڈوں سے تشدد کرکے ناک کی ہڈی توڑ دی گئی ۔ چک نمبر 559گ ب میں یونس کومسلح ملزم طفیل اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے سابقہ رنجش پر قابو کرلیاگیااور تشدد کرتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ ڈنڈوں کے پے در پے وار کرکے اسکی ناک کی ہڈی بھی توڑ دی گئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں