چونیاں:نئی کچہری میں پیشی پرآیا شخص قتل، ملزم گرفتار

چونیاں:نئی کچہری میں پیشی پرآیا شخص قتل، ملزم گرفتار

چونیاں ،تلونڈی ،الہ آباد(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ دنیا)دیرینہ دشمنی پر احاطہ کچہری میں پیشی پر آئے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔۔۔

حالیہ ماہ میں احاطہ کچہری میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے ۔تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے نواح پکھوکی کے رہائشی اعجاز ڈوگر نے ایک سال قبل فریاد کے بھائی سجاد ڈوگر کو قتل کر دیا تھا ،گزشتہ روز اعجاز ڈوگر پیشی پرچونیاں کچہری آیا ،جسے مقتول سجاد کے بھائی فریاد ڈوگر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،احاطہ کچہری میں حالیہ ماہ کے اندر8افراد کو گولیاں ماردی گئیں، جن میں سے دوافراد جاں بحق ہوئے ،پولیس نے ملزم فریا ڈوگر کو موقع پر گرفتار کر لیا ،صدر چونیاں باراسعد جمال اکبرکی زیر قیادت ہنگامی اجلاس میں اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان قرار دیا گیا،عوامی وسماجی حلقوں نے احاطہ کچہری میں ناقص سکیورٹی انتظامات پر پولیس چوکی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں