شہری کو مبینہ اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھ کر تشدد

شہری کو مبینہ اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھ کر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر شہری کو مبینہ طو رپر اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھ کرتشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

 ویڈیو بناکر ہراساں بھی کیا جانے لگا۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے علامہ اقبال کالونی کے رہائشی سلمان نے پولیس کوبتایا کہ اسکے بیٹے حسن علی کو ملزم ارحم اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے رنجش کی بناء پر اغواکرلیاگیااور مبینہ طور پر حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاگیاجبکہ اس دوران اسکی ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی گئی جسکی بنیاد پر اسے ہراساں بھی کیا جارہاہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں