شہری پرتشدد، رقم چوری سنگین نتائج کی دھمکیاں

شہری پرتشدد، رقم چوری  سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کی رقم چوری کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے بابر نے پولیس کو بتایا کہ جھنگ بازار میں ملزم عابد اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ جیب سے 27 ہزار روپے چوری کرلئے اور ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں