سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے پارلیمانی لیڈرز سے تجاویز طلب

اسلام آباد :(دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے پارلیمانی لیڈرز سے 10مئی تک تجاویز طلب کر لی گئیں۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق ایوان بالا میں 36قائمہ کمیٹیاں اور 4فعال کمیٹیاں بنیں گی، اپوزیشن کو 13قائمہ کمیٹیوں کی صدارت ملنے کا امکان ہے ،سینیٹ میں حکومتی اتحاد کو اکثریتی قائمہ کمیٹیاں ملیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قائمہ کمیٹیوں سے متعلق اپوزیشن نے ابتدائی تجاویز چیئرمین سینیٹ کو دے دیں، ماضی کی روایت کے مطابق اپوزیشن کو متعلقہ کمیٹیاں دی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں