دنیا کی سب سے طویل ترین ڈبل روٹی بنانے کا نیا ریکارڈ قائم

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے نان بائیوں نے دنیا کی سب سے طویل ترین ڈبل روٹی ’’ بیگوئٹ’’ تیار کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق فرانس میں دنیا کی سب سے بڑی ڈبل روٹی تیار کی گئی ہے جس کی لمبائی 461 فٹ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ لمبائی عام طور پر تیار کی جانے والی بیگویٹ کے مقابلے میں 235 گنا زیادہ ہے، اس کی لمبائی کو فٹوں سے میٹروں میں تبدیل کیا جائے تو یہ 140،53 میٹر بنتی ہے۔

فرانس کے نان بائیوں نے اس ریکارڈ کا اعزاز پانے کیلئے پہلے سے کام شروع کر رکھا تھا تاہم اس کیلئے بڑے سائز کا تنور اور اس تنور کی تیاری پہلا مرحلہ تھا پھر کامیاب تجربہ بھی ضروری تھا۔

فرانس میں ڈبل روٹی نما اس بیکری آئٹم کو ’بیگویٹ‘ کہا جاتا ہے، اس میں آٹا، پانی اور خمیر شامل کر کے اسے خاص تنور میں پکایا جاتا ہے۔

گزشتہ رات فرانس کے ان نان بائیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی تھی جب ان کا شاہکار تیار ہو چکا تھا اور وہ اس کی وجہ سے دنیا بھر عزت اورشہرت پانے والے تھے۔

واضح رہے اس سے قبل جون 2019 میں اٹلی میں 132،62 میٹر لمبی بیگویٹ تیار کر کے عالمی ریکارڈ بنایا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں