ایپس سے رقوم نکلوانے والوں کے اکاؤنٹس بآسانی ہیک ہونا ممکن

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے تمام اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ مختلف ایپس سے رقوم نکلوانے والوں کے اکاؤنٹس بآسانی ہیک کئے جاسکتے ہیں۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ نامعلوم ہیکرز آپ کے فون اکاؤنٹس اور ’منی ایپ‘ تک رسائی حاصل کر کے آپ کی رقم اور دیگر معلومات چوری کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ محققین کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ ہیکرز خفیہ حملوں کے ذریعے آپ کے اکاؤنٹس کو استعمال کر سکتے ہیں اور آپ کو اس کا علم بھی نہیں ہو سکے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محققین نے حال ہی میں دریافت کیا ہے کہ اینڈرائیڈ ایپس ایک عام سکیورٹی کمزوری کی وجہ سے ڈیٹا کے چوری، میلویئر اور دیگر حملوں کا شکار ہوسکتی ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ حملے اکثر ان اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز پر کئے گئے ہیں جو دوسرے صارفین کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ’ڈرٹی اسٹریم‘ نامی مشہور ایپس کسی دوسری ایپ میں فائل بھیجتی ہیں جس کے بعد یہ حملہ آور ایک جعلی ایپ بنا لیتے ہیں جو صارف کی منظوری یا علم کے بغیر براہ راست وصول کر لیتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں