نادرا نے جدید ترین آل اِن ون ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کرلی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نادرا کے ادارے این ٹی ایل اور این آر ٹی سی نے جدید ترین آل ان ون ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق کٹ کی نمائش آئندہ ہفتے جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں ہونے والی آئی ڈی فار ڈی افریقہ کانفرنس میں کی جائے گی۔

ایک کٹ میں ہائی ریزولوشن کیمرہ، آنکھ کی پتلی، انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی پہچان سمیت بائیومیٹرک تصدیق کی تمام سہولیات دستیاب ہیں، ڈیجیٹل شناختی کٹ میں بیٹری کے ساتھ جی پی ایس، موبائل اور وائی فائی جیسی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کٹ قومی شناختی پروگرامز، ووٹر رجسٹریشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔

ڈیجیٹل شناختی کٹ جلد نادرا سنٹرز پر فراہم کر دی جائے گی جس کی بدولت شہریوں کو شناختی دستاویزات کا اجراء مزید آسان ہوگا جبکہ عالمی مارکیٹ میں کٹ کی فروخت سے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت کو فروغ ملے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں