بھارت : ماں نے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہرمیں پھینک دیا

نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست کرناٹک میں شوہر کے ساتھ جھگڑے پر خاتون نے اپنے 6 سالہ بیٹے کو مگر مچھوں کی نہر میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق32 سالہ ساوتری اور اس کے شوہر روی کمار کے درمیان اپنے بیٹے کو لے کر اکثر جھگڑا رہتا تھا کیونکہ ان کا بیٹا پیدائشی گونگے پن کا شکار تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ساوتری کا شوہر ہر بار کہتا تھا تم نے ایسا بچہ کیوں پیدا کیا جو بول نہیں سکتا، جاؤ اس کو کہیں پھینک دو۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ  بچے کی لاش کو برآمد کر لیا گیا ہے، جس پر کاٹنے کے شدید نشانات موجود ہیں۔

بعدازاں پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، مقامی عدالت نے دونوں کو 14 روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں