سجل علی کی پوسٹ پر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ حیران

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبزا نڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کی پوسٹ پر بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ حیران ہو گئیں۔

حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کی پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ساتھی اداکار حمزہ سہیل کے ساتھ سکرین شیئر کرتی دکھائی دیں۔

اس ڈرامے کا ٹیزر جب سامنے آیا تو سجل اور حمزہ کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سجل کی پوسٹ پر معروف شخصیات بھی انہیں مبارکباد دیتی دکھائی دیں۔

کمنٹ کرنے والوں میں ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی شخصیات بھی پیش پیش رہیں، پہلے بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی ان کی مسکراہٹ پر فدا دکھائی دیں تو اب سونم باجوہ کے محبت بھرے کمنٹ نے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

سونم باجوہ نے سجل علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "آپ مجھے حیران کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں"۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں